ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی

ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی، جسٹس محمد امیر بھٹی دو نومبر سے سات نومبر تک راولپنڈی بنچ جبکہ 9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا۔ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن جبکہ 26 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان سمیت 26 ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

بنچز میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس عائشہ اے ملک ،جسٹس شاہد وحید ،جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عاطر محمود ،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس صداقت علی خان،جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس اسجد جاوید گھرال،جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس مسعود عابد نقوی اوررجسٹس جواد حسن سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer