یکم نومبر سے عوام کو خوشخبری ملنے کا امکان

یکم نومبر سے عوام کو خوشخبری ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مہنگائی میں گھرے عوام کو یکم نومبر سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر کمی کاامکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سمری میں پٹرولیم ایک روپیہ 50 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز ہے،اوگراکاکہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کااعلان ہوگا۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان آج کرے گی،نئی قیمتوں کا تعین 15 روز کےلئے کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer