بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے خلاف دو ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ اعلان کردہ ٹیم میں انعم امین، صباء نذیر اورعائشہ ظفر کی جگہ نشرہ سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناء کواسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی، کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان اور ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناء میر، سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز شامل ہیں۔

اقبال امام ہیڈ کوچ، اقبال احمد عامر فیلڈنگ کوچ، جمال حسین ٹرینر،عائشہ جلیل منیجر، ڈاکٹر رفعت اصغر گل فزیو تھراپسٹ اور زبیر احمد بطور اینالسٹ ٹیم انتظامیہ میں شامل ہیں

واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے چار نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔