ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں افسران و سٹاف کی قلت پورا کرنے کا فیصلہ

لیسکو میں افسران و سٹاف کی قلت پورا کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: وزارت پاور ڈویژن نے ایک ہزار ایک سو اٹھائیس افسران و ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کی شرط عائد کر دی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو افسران و ملازمین کی قلت کا سامنا ہے، چند روز قبل لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے سیکرٹری پاور ڈویژن کو درخواست کی تھی کہ بھرتی کی اجازت دی جائے۔ جس پر وزارت پاور ڈویژن نے افسران و ملازمین کی بھرتی کی مشروط اجازت دے دی ہے۔  کمپنی میں گریڈ سترہ کے انتیس افسران کو بھرتی کیا جائیگا.

اسی طرح ڈیٹا انٹری آپریٹر کی آسامی پر چھ، اکاون لائن سپرنٹنڈنٹس، نو اکاؤنٹ اسسٹنٹ جبکہ سب سٹیشن اٹینڈنٹ کی بتیس نشستوں پر ملازمین کو بھرتی کیا جائیگا. اسی طرح میٹر مکینک کی نو، ٹریسر کی چوالیس، بل ڈسٹری بیوٹرز کی بتیس، اسسٹنٹ سب سٹیشن آپریٹر کی اکاسی جبکہ سکیورٹی گارڈ کی نشست پر بھی اکاسی ملازمین کو بھرتی کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ افسران و ملازمین کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائیگا پیپکو نے ٹیسٹنگ ایجنسی سمیت دیگر امور کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer