حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حضرت داتا گنج بخشؒ کے 975 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ دعا میں ہزاروں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 975 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی سے ہوا، تین روزہ تقریبات کے دوران جامعہ مسجد داتا دربار میں روحانی اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا جس میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔ عقیدت مندوں نے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور منتیں مانگیں۔عرس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

عرس کے آخری روز اختتامی دعا سے قبل ختم شریف کی محفل ہوئی، خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے اختتامی دعا کرائی، جس میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

 اختتامی دعائیہ تقریب میں صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن، سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سکندر ذوالقرنین، مینجرشیخ جمیل اور طاہر مقصود سمیت ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہوئے.

Sughra Afzal

Content Writer