ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ حکام کو سفارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی وزارت خارجہ حکام کو سفارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کے حکام کو  تمام سفارتی سرگرمیوں کے لیے جامع، مؤثر اور بروقت تیاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار  کی زیر صدارت آئندہ سفارتی مصروفیات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں آنے والے اہم سفارتی روابط اور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ان کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سفارتی سرگرمیوں کے لیے جامع، مؤثر اور بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے، مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور مسلسل فالو اَپ سفارتی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بنیادی مقصد قومی سیاسی اور معاشی مفادات کا تحفظ اور فروغ ہے، اجلاس میں قومی مفادات کے حصول کے لیے مربوط حکمتِ عملی اور مؤثر سفارتی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔