(زاہد بشیر چوہدری) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر ) غلام مصطفی مغل کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات کا شیڈول 4 جون تک جاری کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو رکرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن شیڈول 45 دن پہلے جاری کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے،اس اسمبلی کی مدت 4 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
جسٹس ( ر ) غلام مصطفی مغل نے مزید کہا کہ انتخابات نہ ہونے کی صورت میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوسکتا ہے جس کے بعد صدر ،وزیر اعظم اور وزراء عہدوں پر نہی رہ سکتے ۔