ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپالی بلے باز کی شاندار پرفارمنس، 1 اوور میں 6 چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے

نیپالی بلے باز کی شاندار پرفارمنس، 1 اوور میں 6 چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایشین گیمز کے دوران چین کے خلاف ٹی20 میچ  میں نیپالی بلے باز  کوشل بھرتیل نے 1 اوور میں 6 چھکے لگا کر زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور خود کو اہم بیٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا ۔

اوپننگ بلے باز کوشل بھرتیل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد  سے 129رنز بنائے، کوشل مالا نے 47 گیندوں پر 85 سکور کیے، روحت نے 21 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔

 واضح رہے کہ نیپالی ٹیم نے میچ میں 221 رنز سے کامیابی حاصل کی ، چین کی ٹیم مقررہ ہدف کے جواب میں 92 رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی تھی۔فاتح ٹیم نے چین کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔