ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عنبر خان اور صباحت بخاری کا عید پر رقص،وائرل ویڈیو پر  تنقید کا سامنا 

 عنبر خان اور صباحت بخاری کا عید پر رقص،وائرل ویڈیو پر  تنقید کا سامنا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عید ملن پارٹی کی ایک تقریب میں شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکاروں عنبر خان اور صباحت بخاری کے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ، جس کے بعد دونوں خواتین کو صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق غزالہ جاوید کی جانب سے منعقدہ عید ملن تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی، جن میں عدنان جیلانی اور فرح نادر بھی شامل تھے۔اس تقریب کے دوران عنبر خان اور صباحت بخاری نے گلوکار ابرار الحق کے مقبول’’ گانے ناچ پنجابن‘‘ اور بالی ووڈ کے مشہور گیت ’’لیلیٰ میں لیلیٰ‘‘ پر رقص کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔  ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آئیں۔ بعض صارفین نے اداکاراؤں کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ صارفین نے اسے محض عید کی خوشیوں کا اظہار قرار دیتے ہوئے فنکاروں کے حق میں بھی رائے دی۔

 وائرل ویڈیو  کے کمنٹس باکس میں ایک صارف نے لکھا کہ ’‘میں 30 سال کا ہوں اور میرے جسم میں درد رہتا ہے، لیکن یہ بزرگ خواتین اس عمر میں بھی رقص کر رہی ہیں‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے ان کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے نامناسب تبصرہ کیا۔دوسری جانب متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ کسی کی ذاتی خوشی یا تفریح کو عمر کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں اور ہر فرد کو اپنی خوشیوں کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ 

 اداکاروں عنبر خان اور صباحت بخاری کے رقص والی عید پارٹی کی یہ ویڈیوز تاحال سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور صارفین اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔