ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 188 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 256 زخمی

لاہور میں 188 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 256 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہورمیں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 188 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 256 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 112 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے 144 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات تیز رفتاری، لاپرواہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔