ابو بکر ارشد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری آج بھی قربانی کے گوشت کی تیاری میں مصروف رہے اور مختلف علاقوں میں قیمہ مشینوں پر رش دیکھنے میں آیا۔
شہریوں نے گوشت کا قیمہ کروانے کے ساتھ ساتھ ران روسٹ اور پائے تیار کروانے کو بھی ترجیح دی۔ قصابوں اور قیمہ مشین مالکان کے مطابق عید کے بعد بھی گوشت کی پروسیسنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مارکیٹ میں گوشت کا قیمہ کروانے کے لیے 30 سے 50 روپے فی کلو تک اجرت وصول کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں نرخوں میں معمولی فرق بھی دیکھنے میں آیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑی مقدار میں گوشت محفوظ کرنے اور مختلف پکوانوں کی تیاری کے لیے قیمہ بنوانا زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے۔