ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماچل پردیش میں خوفناک حادثہ، کھائی میں گرنے سے 8 سیاح ہلاک

ہماچل پردیش میں خوفناک حادثہ، کھائی میں گرنے سے 8 سیاح ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 سیاح ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق تیز رفتار گاڑی بیراگڑھ-سچ پاس-کلر روڈ پر تقریباً 500 میٹر گہری کھائی میں جا گری، جس کے باعث گاڑی میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ جمعہ کی رات پیش آیا تاہم دشوار گزار علاقے اور مواصلاتی مسائل کے باعث واقعے کی اطلاع ہفتہ کی شام کو موصول ہوئی۔

چمبا کے چُراہا حلقے سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ہنس راج کے مطابق ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، تاہم کھائی کی گہرائی اور خراب موسمی حالات کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جبکہ سیاح کولکتہ اور بنگلورو سے سیر و تفریح کے لیے ہماچل پردیش آئے تھے۔ تمام افراد گزشتہ روز ڈلہوزی سے برف باری کا نظارہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے اور رات گئے ان کا اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔