ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 2026: صوبوں کو 8200 ارب روپے ملنے کا امکان

بجٹ 2026: صوبوں کو 8200 ارب روپے ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8 ہزار 200 ارب روپے سے زائد فنڈز منتقل کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 4 ہزار ارب روپے سے زائد فنڈز ملنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کو 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ منتقل کیے جانے کا تخمینہ ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کو ایک ہزار 300 ارب روپے سے زائد جبکہ بلوچستان کو تقریباً 750 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 8 ہزار 205 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم صوبوں کو منتقل کی جانے والی حتمی رقم اس سے کم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حتمی اعداد و شمار آئندہ وفاقی بجٹ کی منظوری اور محصولات کی وصولیوں کی بنیاد پر طے کیے جائیں گے۔