ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ کی آخری چھٹی، شہریوں نے فوڈ پوائنٹس کا رخ کر لیا

 عید الاضحیٰ کی آخری چھٹی، شہریوں نے فوڈ پوائنٹس کا رخ کر لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: عید الاضحیٰ کی آخری چھٹی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف فوڈ پوائنٹس اور ناشتے کے مراکز کا رخ کیا، جہاں حلوہ پوری، نان چنے اور لسی کے سٹالز پر غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہی ناشتے کے مشہور پوائنٹس پر گہما گہمی شروع ہوگئی۔ فیملیز، دوست احباب اور نوجوانوں کی بڑی تعداد دیسی ناشتے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف مقامات پر پہنچتی رہی۔

فوڈ پوائنٹس پر حلوہ پوری، نان چنے، پراٹھے اور ٹھنڈی لسی کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ متعدد مقامات پر شہریوں کو اپنی باری کے انتظار میں قطاریں بھی بنانا پڑیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی مصروفیات کے بعد آخری چھٹی کو اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گزارنے اور روایتی ناشتے کا لطف اٹھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ بچوں اور نوجوانوں نے بھی مختلف فوڈ پوائنٹس پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ناشتے کے مراکز کے مالکان کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور آخری چھٹی پر رش معمول سے کہیں زیادہ رہا۔

شہر بھر کے مختلف علاقوں میں دن چڑھنے تک ناشتے کے مراکز پر رونق برقرار رہی اور شہری خوشگوار موسم میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارتے نظر آئے۔