ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

 شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شاد باغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پیٹرولنگ ٹیم نے ان کا تعاقب کیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق دو ڈاکو شہریوں سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر قریبی جنگل کی جانب فرار ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پیٹرولنگ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا، تاہم پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا، جس کے بعد شاد باغ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر ایک ڈاکو زخمی حالت میں پایا گیا، جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آیا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سید سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی سٹی کے مطابق سید سجاد ڈکیتی، چوری اور دیگر جرائم کی تقریباً 180 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان چند روز قبل اسلام پورہ میں نقب زنی کی ایک بڑی واردات میں بھی ملوث تھے۔

فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔