ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی شروع،پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی شروع،پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( طیب سیف)سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے بعداز حج آپریشن شروع ہوگیا ہے۔

 114 حجاج کرام کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 742  اسلام آباد پہنچ گئی جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ آفتاب گیلانی نے ان کا استقبال کیا،ایئرپورٹ منیجر، اے ایس ایف سمیت ایئرپورٹ حکام نے بھی حجاج کو خوش آمدید کیا۔

 حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

 یکم جون کو 5 پروازیں اسلام آباد، 4 کراچی اور 4 ہی لاہور پہنچیں گی جبکہ ملتان اور سیالکوٹ میں 3، 3 پروازیں اتریں گی، فیصل آباد میں 2 اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔

 بعد از حج آپریشن کے دوران سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی حجاج کرام کو مجموعی طور پر 471 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔