ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھا دی گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد  میں وفاقی  حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بعد میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ 

 آج  31 مئی کی شب  سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافےکے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اضافے کے بعد مٹی کے  تیل کی نئی قیمت 165 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ 

 اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر تھی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر نظر رکھنا افراد اور کاروبار دونوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ چونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت روزمرہ زندگی کے مختلف پہلوؤں، بشمول نقل و حمل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو متاثر کرتی ہے، اس لیے پٹرول کی موجودہ قیمتوں سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

 پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ سیاسی عوامل اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے باقاعدگی سے اتار چڑھاؤ کے تابع رہتی ہیں۔ لہٰذا آج کی موجودہ قیمت جان کر آپ اپنے ایندھن کے استعمال، بجٹ، اور مالیاتی منصوبہ بندی کے حوالے سے اچھے فیصلے کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں پیٹرول کی تازہ ترین قیمتوں سے باخبر رہیں۔

پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے عام ایندھن یہ ہیں: پٹرول (سپر اور ہائی آکٹین)،  ڈیزل (ہائی سپیڈ اور لو سپیڈ)،  مٹی کا تیل،  مائع پیٹرولیم گیس (LPG)،  کمپریسڈ نیچرل گیس (CNG)
پاکستان میں ایندھن کی قیمتیں عوام کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل کی جاسکتی ہیں اور اس کا اعلان عام طور پر ٹیلی ویژن اور نیوز آؤٹ لیٹس کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔