ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنی شاندار باؤلنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
حسن علی نے 3.2 اوورز میں صرف 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پانچ وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے۔ اس سے پہلے عمر گل، عماد وسیم اور سفیان مقیم یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔شائقینِ کرکٹ اور ماہرین نے حسن علی کی کارکردگی کو خوب سراہا اور ان کی ٹیم میں واپسی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔