ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بھارتی فضائیہ کی نااہلی پر بی جے پی کا کڑا ردعمل

 بھارتی فضائیہ کی نااہلی پر بی جے پی کا کڑا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: پاکستان کے کامیاب فضائی آپریشن "بنیان مرصوص" کے بعد بھارتی سیاستدانوں نے اپنی ہی فضائیہ پر سنگین الزامات عائد کر دیے، بی جے پی کے رکنِ لوک سبھا رنبیر سنگھ پٹھانیا نے مشرقی اُدھم پور میں خطاب کے دوران بھارتی فضائیہ کو "نالائق اور نااہل" قرار دے دیا۔

انہوں نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران سب جانتے ہیں کیا ہوا، نالائقی ہوگی ان کی، سو رہے ہوں گے یہ لوگ۔

پٹھانیا کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ نے ایک بڑے فضائی معرکے میں بھارت کے 3 رافیل، 1 مگ-29، 1 ایس یو-30 اور 1 میراج طیارے مار گرائے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ان جدید طیاروں کی تباہی نے بھارتی فضائی برتری کے دعوے بے نقاب کر دیے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بھارتی فوجی اداروں کی صلاحیتیں بے نقاب ہو چکی ہیں اور بھارت دفاعی اور سفارتی محاذ پر تنہا ہو چکا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے واقعے پر مکمل خاموشی بھی ان کی شکست کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کے بلند و بانگ دعوے اب کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔