ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام ، 43 جہنم واصل کیا،ترجمان پنجاب پولیس

 خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام ، 43 جہنم واصل کیا،ترجمان پنجاب پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت، دہشگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم، پنجاب پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام بنائے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں 22، میانوالی میں 09 خوارجی حملے ناکام بنائے گئے، پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں 43 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

خوارجیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15 پولیس افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف فقیدالمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

بارڈر ایریاز کی پولیس چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہےسرحدی پولیس چوکیوں کو جدید تھرمل امیجنگ کیمروں، گنز، سرویلنس آلات، سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹرائی بارڈر سرحدی تھانوں اور چوکیوں پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ، دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں،پنجاب پولیس کے جوانوں کا مورال بلند، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے۔