ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلیہ سے تھپڑ کھانے والے فرانسیسی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کا مشورہ

اہلیہ سے تھپڑ کھانے والے فرانسیسی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعہ پر ردعمل اظہار کیا۔

امریکی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کو مشورہ بھی دیا ہے،ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو ہنستے ہوئے مشورہ دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دروازہ بند ہی رہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر اور اہلیہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے اہلیہ کے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے فوراً کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں کہا گیا کہ فرانسیسی خاتون اول نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ  مارا ہے۔