سٹی42: وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیر پور کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے اسکواڈ پر حملے کی مذمت، حملے میں شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کے اہل خانہ سےدلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، حملے میں زخمی 2 پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا شہید پولیس اہلکار مقبول شیخ کے غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں،پولیس اہلکار مقبول شیخ نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا ہے۔
واضح رہے کہ خیرپور میں سیشن جج لاڑکانہ پر ڈاکوؤں کاحملہ ، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اسکواڈ میں شامل 1اہلکار شہید ،2زخمی ہوگئے، حملے میں سیشن جج محفوظ رہے ،شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سیشن جج لاڑکانہ سمکان مغل کے قافلے پر خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی میں ڈاکوں نے حملہ کیا، خیرپور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہید اہلکار اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس خیرپور اور لاڑکانہ پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔