ویب ڈیسک:قومی ہیرو ارشد ندیم ایک اور ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم, ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل آج ہوگا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86 اعشاریہ 34 میٹر کی تھرو کر کے فائنل میں جگہ بنائی، قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، بھارتی کھلاڑی یش ویر سنگھ نے 76 اعشاریہ 67 میٹر کی تھرو کی تھی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے انہوں نے پاکستانی قوم سے اپنی کامیابی کے لئے دعا کی اپیل کی تھی، ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لئے ہمیشہ دعا کی ہے آج بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔