ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع

کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا، جوبائیڈن کا کینسر ہڈی تک پھیل چکا ہے۔

بیماری میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے کے بعد پہلے بیان میں سابق صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مرض کی تشخیص بہتر ہوئی ہے، ہم کینسر کو شکست دینے کے قابل ہوجائیں گے۔

چند روز قبل امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی،سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ رہنما 82 سالہ جوبائیڈن میں کینسر کی تصدیق بائیڈن آفس کی جانب سے کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کینسر ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن 2020 سے 2024 تک امریکہ کے صدر رہے اور اپنی معمر عمری کے باوجود سرگرم سیاسی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔