(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 جون تک برقرار رہیں گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا۔