ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 1372 روپے بڑھ کر دو لاکھ 960 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 4 ڈالر بڑھ کر 1960 ڈالر فی اونس ہے۔