سیف سٹی لاہورکاانفراسٹرکچردنیا کابہترین سسٹم ہے،چئیرمین آئی سی سی کاکھلاڑیوں کےسکیورٹی انتظامات پراظہاراطمنان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد رضا: پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے لئےسکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چئیرمین  گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش نے بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے ہمراہ سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش نے کیمروں سے سرویلنس کا جائزہ لیا۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایشیا کپ کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے  شہر میں کرکٹ میچ کی صورت میں کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم اورر رہائش گاہوں تک آمد و رفت کےروٹس کو مانیٹر کیا۔ چیئرمین آئی سی سی نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز  بھ دکھائی گئیں۔ وفد کو ائیر پورٹ، سٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔ آئی سی سی وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا۔

 ایم ڈی محمد کامران خان نے آئی سی سی کے چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کو بتایا کہ لاہور میں کرکٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔

چیئرمین آئی سی سی نے سیف  سٹیز اتھارٹی کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے۔ گریگ بارکلے نے کہا کہ وہ  پاکستان آ کر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ کرکٹ کیلئے پاکستانیوں کا جذبہ دیدنی ہے۔