ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی کو گرفتار کرلیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-05-31/329789_3141022_updates.jpg

لیہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق رفاقت گیلانی کےخلاف 9 مئی کو ملتان میانوالی روڈ بلاک کرنے، فائرنگ اور گاڑیاں جلانےکا مقدمہ درج تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ رفاقت گیلانی کےخلاف دہشتگردی کی دفعہ کے تحت تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج تھا جس کے بعد سے وہ ملتان میں اپنےقریبی عزیز کےگھر روپوش تھے۔

رفاقت گیلانی لیہ کے حلقہ پی پی 283 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer