(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ پرانی قیمت پر کھاد ملے گی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا، کھاد کی قیمت مقررکرنے کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا اطلاق فوری ہوگا اور کھاد کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن واپس لینےکے لئے ایس آر او جاری کردیا۔
اعلامیے میں کھاد کے 50 کلو تھیلے کی ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کی گئی تھی جس کا اطلاق فوری طور پر اور 7 جولائی 2022 تک کیا گیا تھا۔حکومت نے گزشتہ ہفتے کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کی تھی اور قیمت میں 389 روپے تک کمی کی گئی تھی۔ کھاد کا 50 کلو کا تھیلا اب پرانی قیمت پر ہی مل سکے گا۔