(ویب ڈیسک)حکومت نے درآمدی اشیاءپر پابندی میں مزید نرمی کردی۔وزارت تجارت نے درآمدی اشیاءپر پابندی میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے خام مال، انٹرمیڈیٹ گڈز (دیگر اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والی تیار مصنوعات) اور مشینری کی درآمد پر سے پابندی اٹھا لی۔
حکومت نے 19 مئی کو تقریباً 800 درآمدی اشیا پر پابندی عائد کر دی تھی جس میں درآمد شدہ کھانے پینے کی اشیا اور موبائل فون سمیت الیکٹرانک آلات شامل تھے۔وزرت تجارت نے درآمدی اشیا پر پابندی میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،غیر ملکی امداد کے منصوبوں کے سامان کی درآمد پر پابندی ہٹادی گئی۔