ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز سے الحاق کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز سے الحاق کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق بڑا فیصلہ، لاہور سمیت صوبے بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بھی کالجوں کا الحاق کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا، ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق صوبے کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو اپنے ساتھ کالجوں کو منسلک کرنے کی اجازت دی جائے گی،اس ضمن میں ورکنگ پیپر مکمل کر لیا گیا ہے،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو الحاق دینے کے لئےورکنگ پیپر مکمل کر لیا،سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کا ورکنگ پیپر سٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کر دیا ہے۔

مزید پڑھئے: حکومت نے نظام تعلیم کی بحالی کے انتہائی اہم قدم اٹھالیا

سٹینڈنگ کمیٹی آن لیجسلیٹو پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجوں کا الحاق کرنے کی اجازت کی منظوری دے گی، اجازت ملنے پر پرائیویٹ یونیورسٹیاں بھی کالجوں کو الحاق کر سکیں گے،ذرائع نے بتایا ہے کہ ورکنگ پیپر میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں پر کالجز کا الحاق کرنے پر پاپندی عائد ہے، اس کے لئےقوانین میں تبدیلی کرنا ہوگی، پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے چارٹرڈ میں بھی الحاق دینے کی اجازت نہیں ہے، کالجوں کو الحاق کرنے کی منظوری کے لئےپرائیویٹ یونیورسٹیوں کے چارٹرڈ میں ترامیم کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئےاساتذہ اور تعلیمی اداروں کے سٹاف کے لیے الگ ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا،اساتذہ اور معاون اسٹاف کے لیے ملک بھر کی تمام تحصیلوں میں خصوصی ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جائیں گے، علاوہ ازیں  تمام ویکسینیشن سینٹرز پر اساتذہ کے لیے الگ کاؤنٹر بھی مختص کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق خصوصی کاؤنٹر اور سینٹرز اساتذہ اور سٹاف کی مکمل ویکسی نیشن تک کام جاری رکھیں گے،وزارت صحت کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اورسٹاف کو واک ان سہولت دے دی گئی ہے،وزارت صحت کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے 5 جون تک اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، این سی او سی نے اساتذہ کے لیے تحصیل سینٹر اور خصوصی کاؤنٹر کی منظوری دے دی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer