ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکو ٹریفک حادثے کا شکار

چینی باشندے کو لوٹنے والے ڈاکو ٹریفک حادثے کا شکار
کیپشن: Accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رائے ونڈ روڈ پر چینی باشندے سے واردات کرنے والے ڈکیت ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے کے نتیجہ میں ایک ڈاکوجاں بحق جبکہ 2ڈاکوؤں کو رائے ونڈ پولیس نے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ 

بُرے کام کابُرا نتیجہ، چینی شہری کو لوٹنے والے ڈاکو حادثے کا شکار ہوگئے۔ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔حادثے میں 1ڈاکوہلاک،2 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ڈاکوؤں کودھوندے پھاٹک کہ قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ڈاکوؤں سے لوٹی گئی رقم اور سامان بھی برآمد کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ، چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ
واضح رہے کہ چینی شہری سے ڈاکو 10 لاکھ روپےاور  قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ پولیس چینی باشندے کو حادثے والی جگہ پر لے کرگئی جہاں'وینس'  نے حادثے کا شکار ڈاکوؤں کی شناخت کی، واردت کرنے والےڈاکو رائیونڈ کے نواحی گاؤں دھوندے کے رہائشی تھے۔ فرار 2 ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئےپولیس کےچھاپے اورناکہ بندی جاری، ایک موٹر سائیکل پر 3اوردوسری پر 2 ڈاکو سوار تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer