ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرولیم منصوعات میں ایک بار پھر  کمی کا اعلان

 پٹرولیم منصوعات میں ایک بار پھر  کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ، پٹرول کی فی لٹرقیمت میں7 روپے6پیسے،لائٹ ڈیزل9روپے37پیسےاورمٹی کاتیل11روپے8 پیسےسستاکردیاگیا۔

وزارت خزانہ نے یکم جون سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں زیادہ تر کمی کا اعلان کردیا، وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر7روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9روپے37پیسےفی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسےفی لٹر ہوگی۔جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کےبعدنئی قیمت35روپے56 پیسے ہوگی۔
ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدنئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر مقرر کی گئی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق ہوگیاہے۔

واضح رہے اس سے قبل  اوگرا نے ماہ جون کے لئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی تھی، اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کی تجویز کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer