ٹوئٹر کا اپنے کروڑوں صارفین کو تحفہ

ٹوئٹر کا اپنے کروڑوں صارفین کو تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچر متعارف کرادیئے۔

ہائی ٹیک کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے رواں ہفتے اپنی ویب ایپ سے ٹویٹ شیڈول کرنے کا آپشن مہیا کردیا ہے۔ اس سے قبل یہ کچھ صارفین کیلیے مخصوص تھا تاہم اب پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود ٹویٹرکے تمام صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔اس سے قبل اس سہولت کیلئے تھرڈ پارٹی یا ٹویٹ ڈیک پر انحصار کرنا پڑتا تھا مگر اب ٹویٹ ڈیک کی جگہ ہی شیڈول ٹویٹر کا فیچر متعارف کرادیا گیاہے۔

ٹویٹر نے یہ فیچر ویب ایپ استعمال کرنے والوں کو دی ہے موبائل ایپ استعمال کرنے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔ ٹویٹر شیڈول کرنے کا طریقہ کار انتہائی سادہ اور آسان ہے۔ کمپوزڈ ونڈو میں موجود کلینڈر  اورگھڑی کا آئیکون کلک کریں،اپنی پسند کے وقت اور تاریخ کا اندراج کرکے شیڈول کردیں اور بس۔ 

مقررہ وقت پر آپ کی من چاہی پوسٹ فالوورز تک پہنچ جائے گی۔ آپ زیادہ سے زیادہ سے اٹھارہ ماہ بعد تک کیلیے اپنی پوسٹ شیڈول کرسکتے ہیں جبکہ کسی بھی لمحے شیڈول ٹویٹس میں جاکر انہیں چیک کیاجاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کی بہتر مانیٹرنگ کیلیے ابھی بھی ٹویٹ ڈیک، بفر ور سپورٹ سوشل اب بھی اہم سمجھی جارہی ہیں۔شیڈول کے علاوہ ٹویٹر نے اب ٹویٹس کو ڈرافٹ کرنے کافیچر بھی متعارف کرادیا ہے۔ آپ ایک مخصوص وقت کیلیے اپنی ٹویٹس ڈرافٹ کرسکتے ہیں۔ اس پیغام کو دوبارہ دیکھنے کے لیے لکھنے والی ونڈو پر اوپر دائیں جانب ان سینٹ ٹوئٹس کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرنے پر ڈرافٹ پیغامات کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات کے بعد  اب سوشل میڈیا سے بھی محاذ آرائی پر اتر آئے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈيا بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ریپبلکن (ٹرمپ کی پارٹی کے لوگ) محسوس کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم قدامت پسندوں کی آوازوں کو مکمل طور پر خاموش کردے گا، تو ایسا ہونے سے پہلے ہی ہم انہيں یا تو قاعدے میں لائيں گے یا پھر انہيں بند کردیں گے اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer