ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں سے شہری لٹ گئے

صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں سے شہری لٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔


تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے متین کے گھر سے  7لاکھ25 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،فیصل ٹاون میں ڈاکوؤں نے ثمریزکے گھر سے  5لاکھ20ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور شادمان میں ڈاکوؤں نےعمران کے گھر سے 1لاکھ  65 ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان  لوٹ لیا۔

شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابراہیم کے گھر سے 1لاکھ 40 ہز ار کی نقد ی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان اور برکی میں ڈاکوؤں  بابر کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا  اور سول لائن میں ڈاکوؤں نے فاروق سے 65 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے الیاس کی فیملی سے 65ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

نیو انارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اشعف کی فیملی سے 30ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ چوہنگ اور گارڈن ٹاؤن سے گاڑیاں اور گوالمنڈی اور کوٹ لکھپت سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

دوسری جانب  مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان نواز شریف عرف امجد اور محمد حسین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فونز اور دو پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

اس کے علاوہ انویسٹی گیشن پولیس قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ  نے کارروائی کر دوران  ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کرنے والا فیکٹری کا آفس بوائے زین العابدین گرفتار کرلیا،   پولیس کے مطابق فیکٹری میں ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کرنے والے ملزم دوران ملزم زین العابدین فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer