جھوٹے گواہوں کیخلاف شکنجہ تیار

جھوٹے گواہوں کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جھوٹے گواہوں کیخلاف کارروائی شروع، ہائیکورٹ نے جسٹس اسجد جاوید گورال کا زیادتی کیس کے جھوٹے گواہ کیخلاف فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گورال نے گینگ ریپ کے ملزم مدثر منظور کی پچیس سال سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ بے قصور ہے، اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کراسے بری کیا جائے۔  ملزم کے خلاف اور مدعیہ کے حق میں جھوٹا بیان دینے پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جھوٹی شہادتیں دے کر لوگوں کو پھنسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی جھوٹی شہادتیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 وکلاء کہتے ہیں کہ قرآن پاک میں سچی گواہی دینے کا حکم دیا گیا ہے، جھوٹی گواہی سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں، جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے، جھوٹی گواہی دینے والوں کے خلاف کارروائی عدلیہ کاخوش آئند فیصلہ ہے۔  سیشن کورٹ لیہ نے گینگ ریپ کے شریک ملزمان مبشر منظور اور عدنان کو بری جبکہ ملزم مدثر منظور کو پچیس سال قید بامشقت سزا کا حکم سنایا تھا، تاہم جھوٹی گواہی کے باعث تیسرے ملزم کے بری ہونے کا امکان ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer