ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان دوطرفہ فائرنگ،ایک اہلکار شہید، ملزم ہلاک

سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان دوطرفہ فائرنگ،ایک اہلکار شہید، ملزم ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید  اور ایک زخمی  ہوگیا۔دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کا ایک اہلکار شہید  اور ایک زخمی ہو گیا۔دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔ سی سی ڈی کے شہید اہلکار کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کاسرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونیوالے ملزم کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔