سٹی 42: پی ایس ایل بال ٹیمپرنگ تنازعہ پرمیچ ریفری نے فخر زمان پر 2میچز کی پابندی عائد کر دی۔
زرائع کے مطابق فخر زمان ملتان اور اسلام آباد کے خلاف کھیلے جانے والے میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
زرائع کا کہنا ہے کہفخر زمان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی شک 2.14کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
مزید برآں،میچ ریفری روشن ماہنامہ نے2 سماعتوں کے بعد فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ فخر زمان نے کراچی کننگز کیخلاف میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔