ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز بڑھانے کا فیصلہ

  لاہور: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:پنجاب حکومت نے لاہور میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 حکومت نے وفاقی حکومت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے چارجنگ اسٹیشنز کی انسٹالیشن کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق نئے فلنگ اسٹیشنز کے این او سیز کو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ نیا پیٹرول اسٹیشن بنانے والوں کو کم از کم دو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب یقینی بنانا ہوگی جبکہ نئی پالیسی کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر کے فلنگ اسٹیشنز پر چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب لازم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے بحران کے بعد شہریوں کا رجحان تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور بڑی تعداد میں صارفین الیکٹرک گاڑیوں میں منتقل ہو رہے ہیں، جس کے پیش نظر چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب حکومت کی ای ٹیکسی اسکیم میں بھی 20 گاڑیاں فراہم کرنے والی فرم کو چارجنگ اسٹیشنز مفت انسٹال کرنے کی پابند کیا جائے گا۔ ای ٹیکسی اسکیم کی تکمیل پر 50 سے زائد چارجنگ اسٹیشنز مفت دستیاب ہوں گے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی الیکٹرک بسوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز پہلے ہی موجود ہیں اور اب نجی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بھی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔