ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2800 روپے بڑھ کر 4,78,762 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2501 روپے اضافے کے بعد 4,10,461 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی، فی تولہ نرخ 260 روپے اضافے کے ساتھ 7784 روپے ہو گئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 4560 ڈالر تک جا پہنچا۔