ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عملے کی قلت، میٹرک امتحانات میں انٹرن اساتذہ نگرانی پر تعینات

عملے کی قلت، میٹرک امتحانات میں انٹرن اساتذہ نگرانی پر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میٹرک امتحانات کے لیے درکار عملہ مکمل کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث نگرانی کے لیے ناتجربہ کار اساتذہ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف امتحانی مراکز پر نگرانی کے لیے سینکڑوں سکول ٹیچر انٹرنز کو بھی ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تقریباً 150 امتحانی سنٹرز میں انٹرن اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرن شپ کرنے والے اساتذہ کو امتحانی نگرانی کا کوئی تجربہ حاصل نہیں۔

 یونین کے مطابق عارضی اساتذہ نے نہ تو پہلے کبھی ایسی ذمہ داری نبھائی ہے اور نہ ہی انہوں نے کسی تعلیمی بورڈ سے باقاعدہ نگرانی کی تربیت حاصل کی ہے۔

دوسری جانب حکام کا مؤقف ہے کہ عملے کی کمی کے باعث عارضی اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ امتحانی عمل کو جاری رکھا جا سکے۔

تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناتجربہ کار عملے کی تعیناتی سے امتحانی شفافیت اور نظم و ضبط پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔