ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں زرعی اراضی قوانین میں بڑی ترامیم منظور!

پنجاب میں زرعی اراضی قوانین میں بڑی ترامیم منظور!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں زرعی اراضی سے متعلق قوانین میں اہم ترامیم منظور کر لی گئی ہیں، جن کا مقصد زمین کی تقسیم، حقوق کی منتقلی اور تنازعات کے حل کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانا ہے۔

دستاویزات کے مطابق نئی ترامیم کے تحت اراضی کی تقسیم اب ایک سے زائد ہولڈنگز میں بھی کی جا سکے گی، جس سے زمین کے مالکان کو مزید سہولت میسر آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے زمین سے متعلق تمام لین دین کو شفاف بنایا جائے گا اور دستاویزات کی ڈیجیٹل تصدیق ممکن ہو سکے گی۔

نئے قوانین کے تحت زرعی زمین کے تنازعات کے حل کے لیے کارروائی کی مدت 150 دن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اپیل دائر کرنے کی مدت کو 60 دن سے کم کر کے 30 دن تک محدود کر دیا گیا ہے، تاکہ کیسز جلد نمٹائے جا سکیں۔

مزید برآں غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف فوری بے دخلی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ زرعی زمین کے حقوق کی منتقلی کا عمل بھی ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ان ترامیم سے نہ صرف زرعی ریکارڈ کی درستگی یقینی ہوگی بلکہ زمین کے تنازعات کا حل بھی تیز، مؤثر اور شفاف انداز میں ممکن بنایا جا سکے گا۔