ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر بورڈ؛9ویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ آؤٹ،واٹس ایپ گروپوں میں وائرل

سکھر بورڈ؛9ویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ آؤٹ،واٹس ایپ گروپوں میں وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جہانگیر عالم :سکھر بورڈ کے زیراہتمام ہونےوالےنویں جماعت کے امتحان میں بائیولوجی کاپرچہ آئوٹ ہوگیا۔
نویں جماعت کابائیولوجی کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوکر واٹس اپ گروپوں میں شیئر ہوگیا،دوسری طرف امتحانی سینٹرز پر امتحان دینے والے امیدوار بلا خوف نقل کر رہے ہیں،امتحانی سینٹرز پرکھلم کھلا امتحان دینے والے امیدوار موبائل فون کا بھی استعمال کر رہے ہیں اوررہی سہی کسرسینٹرز پر موجود ڈیوٹی اساتذہ امیدواروں کی مدد کرکے پوری کر رہے ہیں۔
امتحانات میں سندھ حکومت کی غفلت اور ناقص کارکردگی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،محکمہ تعلیم کا جدید واٹر مارک سسٹم بھی نقل کو روکنے میں ناکام ہوگیاہے۔

اوباڑو میں ہائیرسیکنڈری سکول کھمبڑا، اوباڑو، کموں شہید ریتی سمیت دیگر سینٹرز میں نقل سرعام جاری ہے۔