سٹی42: عید کے روز پاکستان زلزلے سے ہل گیا۔ کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکے اتنے اچانک اور شدید تھے کہ لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور سب کی خیریت کی دعائیں کرنے لگے۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلو میٹر دور تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے شام 4 بجکر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔
شہریوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا گیا ۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سندھ کے کئی شہروں میں زلزلہ
زلزلہ کے جھٹکے سندھ کے کئی شہروں میں محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ ایک بریکنگ نیوز ہے جس کی مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی اس پیج پر شئیر کی جائیں گی۔ اپ ٹو ڈیٹ رہنے کے لئے اس پیج کو کچھ دیر بعد ری فریش کیجئے۔