دوسری شادی کا جنون،  بیوی کو جعلی ڈکیتی میں مار ڈالا، قاتل شوہر گرفتار

crimes against women, domestic violence, violence against women, Jaranwala murder, Fake robbery, husband kills wife,, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جڑانوالہ میں گزشتہ روز ڈکیتی کی جعلی واردات میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بیوی کا قاتل اس کا شوہر نکلا۔

گزشتہ روز  جڑانوالہ مین ایک خاتون کی فائرنگ سے وفات کے حوالے سے یہ کہانی سامنے آئی تھی کہ  مقدّس بی بی اور اس کا شوہر محمد جمیل ایک رشتہ دار کے ہاں افطاری میں شرکت کے بعد رشتہ دار کے گھر سے واپس جا رہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے حملہ کر دیا۔ جمیل کی جانب سے مزاحمت کرنے پر  ڈاکؤں نے فائرنگ کر دی،  فائرنگ کے نتیجے میں مقدّس کی موت ہو گئی اور اس کے شوہر کو معمولی چوٹ آئی۔

اس کہانی پر شبہ ہونے پر  پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے سیف اور قاسم کے نام سے دونوں قاتلوں کا سراغ لگا کر ان کو  گرفتار کر لیا تو انہوں نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ جمیل کے دوست ہیں اور جمیل نے انہیں اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لئے کہا تھا۔

دونوں ملزموں نے بتایا کہ جمیل دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس کی بیوی مقدّس اس کے اس ارادہ کی میں رکاوٹ تھی۔ پولیس نے قتل کے حقائق سامنے آنے کے بعد قتل کے منصوبہ ساز جمیل کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔