ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد قادر کا ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ، اشیاء کی کوالٹی اور ریٹس کا جائزہ لیا

شاہد قادر کا ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ، اشیاء کی کوالٹی اور ریٹس کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سی ای او ماڈل بازارز شاہد قادر نے آج بروز اتوار ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ماڈل بازار وحدت کالونی میں قائم کردہ ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

سی ای او ماڈل بازارز  شاہد قادر نے رمضان بازار میں عوام الناس کے لئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بازار میں قائم کردہ پھل، سبزی، چکن اور کریانہ سہولت اسٹالز کا جائزہ لیا، سہولت اسٹالز میں اشیاء کی کوالٹی اور ریٹس کا بھی جائزہ لیا ۔ شاہد قادر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے قائم کردہ خصوصی اسٹالز پر اشیاء کا جائزہ لیا، بازار کے تمام سیکشنز اور واشرومز کی صفائی کا بغور جائزہ لیا۔

دوسری جانب شاہد قادر نے بازار میں گاہکوں سے ملاقات کی اور لائیو فیڈبیک لیا جس پر گاہکوں کی جانب سے بازار میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔