شمالی وزیرستان، آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا  کر دی گئی  

شمالی وزیرستان، آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا  کر دی گئی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران جھڑپ میں شہید ہونے والے سپاہی ارشاد اللہ کی نماز جنازہ ادا ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں  موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع کَرک سے تعلق رکھنے والے سپاہی ارشاد اللہ  جامِ شہادت نوش کر گئے .

 سپاہی ارشاد اللہ شہیدکی عمر 29 سال تھی جبکہ شہید نے 7سال قبل فرنٹئیر کور میں شمولیت اختیار کی تھی،سپاہی ارشاد اللہ شہید  کے سوگوار میں ان کی  بیوہ اور1 بیٹا ہے ۔سپاہی ارشاد اللہ شہید کے 2 بھائی بھی پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو شہید کے گھرانے کی پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کی عکاسی کرتے ہیں، سلام ہو وطن کے اِن بیٹوں پر جنہوں نے اپنی جوانی سرزمین پاک پر قربان کردی تاکہ دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے۔