پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ

پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کو ممبر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ممبر سیکرٹری بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب امجد شعیب خان ترین کو سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کو ممبر انکوائریز محکمہ سروسز ، محمد حیات ملک کو سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

چئیرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ جہانگیر انور کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی، فیصل فرید کو چئیرمین پنجاب کوآپریٹو بورڈ ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب غلام صغیر شاہد کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ ، جبکہ افضل ناصر خان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب قیصر سلیم کو سیکرٹری محکمہ ہاوسنگ اربن جنوبی پنجاب، جبکہ سیکرٹری ہاوسنگ اربن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی طیب فرید کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

عامر عقیق خان کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، مقبول احمد کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز محمد طارق قریشی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

ڈاکٹر آصف طفیل کو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ، مدثر ریاض ملک کو ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، جبکہ سارہ راشد کو ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت جنوبی پنجاب خضر حیات کو ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔

احمد کمال مان کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ ، خالد بشیر کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل محکمہ معدنیات تعینات کر دیا گیا۔

اعجاز جوئیہ کو ڈائریکٹر (ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس) گوجرانوالہ ، محمد سلیم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ، ندا اظہر کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ٹیکسٹ بورڈ ، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر عبدالرؤف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جبکہ توقیر الیاس چیمہ کو سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر تعینات کر دیا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer