ویب ڈیسک : ملک میں مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 700 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 700 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 927 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 1981 ڈالر فی اونس ہے۔