مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بڑا ریلیف

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بڑا ریلیف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 45 روپے فی کلو کم کردی۔

اوگرا  نے ایل پی جی (لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.7 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کردیا گیا جس کے بعد فی کلو ایل پی جی 48 روپے 80 پیسے سستی ہوگئی اور ماہ اپریل کے لیے اایل پی جی کی فی کلو قیمت 229 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214 روپے کی کمی کردی گئی ہے، کمرشل سلنڈر کی قیمت 10397 روپے فی سلنڈر مقرر  کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے آئندہ ماہ کے لیے ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر